'لال کبوتر' کے احمد علی اکبر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

اداکار احمد علی اکبر 

اداکار احمد علی اکبر نے فلم' لال کبوتر' میں بہتری اداکاری پر لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

احمد علی اکبر اس سے قبل اسی کیٹیگری میں اسی فلم میں کام کی بنیاد پر واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

جیو فلمز اور نہرگھر فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم 'لال کبوتر' ایک ایکشن سے بھرپور فلم تھی جس میں احمد علی اکبر اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے۔

فلم میں احمد علی اکبر نے ایک ٹیکسی ڈرائیور عدیل نواز نامی شخص کا کردار ادا کیا جب کہ منشا پاشا نے عالیہ ملک نامی لڑکی کا کردار نبھایا جس کی زندگی متعدد غیرمتوقع واقعات کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوتی ہے۔

یہ فلم 22 مارچ 2019 کو ریلیز کی گئی تھی جسے آسکر 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔

مزید خبریں :