17 دسمبر ، 2020
بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں اور جنوری میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
انوشکا سرما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے وزن بڑھنے اور بھوک میں اضافے سے متعلق مزاحیہ پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرسی پر بیٹھ کر ایک پیالے میں سے کچھ کھارہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہےکہ وہ پہلے اس طرح بیٹھ کرکھاسکتی تھیں لیکن اب میں وہ طرح بیٹھ تو نہیں سکتیں لیکن کھا ضرور سکتی ہوں۔
انوشکا کی اس پوسٹ کو بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور جنوری میں ان کے بچے کی ولادت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔