17 دسمبر ، 2020
اداکارہ کرینہ کپور نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کی منگی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ورون نے بھی اس سے انکار نہیں کیا۔
اپنے ریڈیو شو میں کرینہ نے ورون دھون سے شادی سے متعلق سوالات پوچھے اور باتوں باتوں میں نتاشہ دلال کو ورون کی منگیتر بھی کہا۔
ورون اور نتاشہ بچپن کے دوست ہیں تاہم دونوں نے اب تک شادی یا منگنی کے حوالے سے کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے لیکن جب کرینہ نے نتاشہ کو منگیتر کہا تو ورون نے اس کی تردید نہیں کی۔
ورون نے کہا کہ وہ اور نتاشہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں لیکن گھر والے چاہتے ہیں کہ ہم شادی کرلیں۔
خیال رہے کہ ورون دھون اور نتاشہ نے رواں برس تھائی لینڈ میں شادی کا پلان بنایا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔
ان دنوں ورون اپنے والد کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کیلئے فلم 'قلی نمبر 1' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 1995 کی سپر ہٹ فلم کا ری میک ہے۔ فلم میں ان کے مقابل سارہ علی خان ہیں اور فلم کرسمس پر ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔