Geo News
Geo News

Time 17 دسمبر ، 2020
پاکستان

ناراض بیوی کو منانے کےلیے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کےلیے شوہر بجلی کے  کھمبے پر چڑھ گیا۔

خاتون نےطلاق کےلیے عدالت سےرجوع کیاتھا، اقدام خودکشی کے الزام میں پولیس نے شوہر کوحراست میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنےوالی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ ہوکر طلاق لینے کےلیے عدالت پہنچی تھی۔

عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نے11ہزار وولٹ ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کرخودکشی کی کوشش کی۔

بروقت اطلاع پرسیپکو نےکھمبےکی بجلی بند کردی۔