18 دسمبر ، 2020
لاہور: کاہنا میں سرکاری نوکری کاجھانسہ دےکر مبینہ طورپر نوجوان کا گردہ نکال لیاگیا۔
20 سالہ نوجون بلال کو جنرل اسپتال میں ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس کا گردہ نکال لیا گیا۔
اس ضمن میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر نے ملازمت کے لیے نوجوان سے رقم بھی لی تھی، متاثرہ نوجوان کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔