اداکاری کے بعد یمنیٰ زیدی کی گلوکاری کے چرچے

فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی بہترین اداکاری کے بعد اب مداحوں کو اپنی گلوکاری سے گرویدہ بنالیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ جیو انٹرٹینمنٹ کا معروف ڈرامہ 'راز الفت' کا ٹائٹل ٹریک گُنگنا رہی ہیں۔

جیو نیوز کے ڈرامے 'راز الفت' میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مشک کا کردار ادا کرکے جہاں مداحوں کے دلوں میں گھر کیا تو وہیں اب ان کی آواز میں ڈرامے ٹائٹل ٹریک مداحوں کو بھا گیا۔

خیال رہے کہ 'راز الفت' میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ اس ڈرامے کا ٹائٹل ٹریک گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے۔

مزید خبریں :