18 دسمبر ، 2020
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی۔
فردوس عاشق اعوان نے محمد وسیم کے لیے کل لاہور میں ہونے والی ان کی فائٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ قوم محمد وسیم کی فتح کے لیے دعاگو ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کل 19 دسمبر کو پاکستان میں پہلی بار رنگ میں اُتریں گے۔
محمد وسیم کا مقابلہ فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا سے ہو گا اور یہ مقابلہ جیتنے کی صورت میں محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہوں گے۔