دنیا
Time 18 دسمبر ، 2020

شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ میں رابطہ، علاقائی سیکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

فوٹو: فائل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی سکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرقہ اسٹریٹجک تعلقات اور خطے میں ہونی والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے علاقائی سکیورٹی معاملات اور خلیجی ممالک کے درمیان معاملات کے حل پر بھی گفتگو کی۔

مزید خبریں :