19 دسمبر ، 2020
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سکھر بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے احساس کفالت پروگرام میں جلعسازی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان ربڑ کے جعلی انگوٹھے بنا کر احساس کفالت پروگرام سے پیسے نکلوایا کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مظفرگڑھ میں لوگوں نے مبینہ چور کو پکڑ کر درخت سے باندھ دیا اور پھر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے مبینہ چور اور تشدد کرنے والے افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔