19 دسمبر ، 2020
نجی ٹی وی چینل پر ایل این جی اور پٹرولیم سیکٹر سے متعلق ندیم بابر اور شاہدخاقان کے درمیان مباحثے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ندیم بابر نے شاہد خاقان کو چاروں شانے چت کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مباحثے میں ندیم بابر نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ اُن کی حکومت پائپ لائن کیوں نہیں بنا سکی اور ٹرمینل کیوں نہیں بنا سکی۔