دنیا
Time 19 دسمبر ، 2020

کورونا کے باعث برطانیہ میں شپنگ بحران، کنٹینرز کی 32 کلومیٹر طویل قطاریں

عالمی وبا کورونا کے باعث برطانوی بندرگاہ ڈوور پر شپنگ بحران پیدا ہو گیا اور کنٹینرز کی 32 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔

سامان سے بھرے کنٹینرز کی طویل قطاروں کے باعث شدید ٹریفک جام ہو گیا جبکہ خوراک اور کرسمس تحائف سے لدے ہزاروں کنٹینرز بھی پھنس گئے۔

کرسمس کے لیے اگست میں کیے گئے آرڈرز کی تاحال ترسیل نہ ہو سکی، تاخیر کے باعث فی کنٹینر لوڈ کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہو گیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کے باعث اب تک 19 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 66 ہزار 541 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں :