19 دسمبر ، 2020
پاکستانی راک اسٹار علی ظفر اپنے چاہنے والوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ نیا اور منفرد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔
چند روز قبل گلوکار علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت 'الے' جاری کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا کہ یوٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں آگیا تھا۔
اب علی ظفر نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے اور ان کے چاہنے والوں کو علی ظفر کے ریپ کا انتظار ہے۔
علی ظفر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ٹیزر جاری کیا جو ان کے آنے والے ریپ 'بھائی حاضر ہے' کا ٹیزر ہے۔
اس ٹیزر میں گلوکار علی ظفر کا بالکل منفرد انداز دیکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اس بار ریپ کا انتخاب کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے ریپ ترانے کا ٹیزر شیئر کرنے ساتھ ساتھ بتایا ہے کہ یہ جلد پیش کیا جائے گا۔