Time 19 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی بھی چڑیا گھر بند کرنے کے حق میں بول پڑے

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ مہوش اداکارہ کے بعد اب حمزہ علی عباسی بھی پاکستان میں چڑیا گھر بند کرنے کے حق میں بول پڑے۔

ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے چڑیا گھر بند کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے لیے حراستی مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تفریح کے لیے جانوروں کو قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ فعل ہے، پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کی خوشنودی خاصل کرنے کا ایک موقع ہے کہ جانوروں رہا کر کے تمام چڑیا گھروں کو بند کیا جائے۔

اداکار نے سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ میری بات سے اتفاق رکھتے ہیں تو ان کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے نہیں بول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہیش ٹیگ CloseAllZoos# کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے بھی پاکستان میں تمام تر چڑیا گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :