شاہ رخ خان کو عمران خان سے کیوں ڈانٹ پڑی تھی؟

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کو بھی سابق کرکٹر و ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ڈانٹ پڑچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں سینیئر صحافی حامد میر کو دیے گئے شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان سے ڈانٹ پڑنے کا بتا رہے ہیں۔

سینیئر صحافی حامد میر کو شاہ رخ خان واقعے سے متعلق بتاتے ہیں کہ عمران خان کو بے حد پسند کرتا ہوں اور دلی جب آئے تھے تو ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں میچ کے دوران عمران خان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ رہے تھے تو میں نے آٹوگراف مانگا، وہ آؤٹ ہونے پر ناراض تھے تو مجھے ڈانٹ دیا تھا۔

اس پر کنگ خان نے کہا کہ چند سال پہلے ملاقات ہوئی تو انہیں بتایا کہ آپ نے مجھے ڈانٹ دیا تھا تو مجھے بہت برا لگا تھا۔

مزید خبریں :