پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2020

کمسن بیٹی کو جسم فروشی پر لگانے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق پیسوں کے لالچ میں ماں نے 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی پر لگایا— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے کمسن بیٹی کو مبینہ طورپر جسم فروشی پر لگانے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

جوہر ٹاؤن پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیسوں کے لالچ میں ماں نے 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی پر لگایا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ماں کے ظلم سے تنگ آکر دادی کے گھر رہائش پذیر تھی، باپ کی وفات کے بعد اس کی ماں نے دوسری شادی کرلی تھی ، ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :