19 دسمبر ، 2020
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر 17 دن میں اپنی ہی بات سے پھر گئے۔
30 نومبر کو کہا کہ سندھ میں 17 کلومیٹر کی گیس پائپ لائن بننے کے بعد اب جنوری کے لیے ایل این جی کے 14 کارگو آرڈر کیے ہیں، جس سے کراچی کی ضرورت پوری ہوگی۔
پھر جب دیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے بڈز نہیں آئیں اور ایمرجنسی ٹینڈر کے بعد بہت زیادہ مہنگی بڈز آئیں تو کہہ دیا کہ ہم تو 12 کارگو ہی لے سکتے تھے، 14 ایل این جی کارگو کی تو ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں ہے۔
یہ تفصیلات پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں سامنے لائی گئیں۔