Geo News
Geo News

Time 20 دسمبر ، 2020
پاکستان

کوئٹہ: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 2 کان کن جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ: ہرنائی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

مائنز ر یسکیو کے مطابق کان بیٹھنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

مائنز ر یسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کان سے نکال لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق سوات سے ہے۔