بگ باس کی شہناز گِل کے وائرل ڈائیلاگ پر چند ہی روز میں ہی ایک کروڑ سے زائد ویوز

فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارہ و ماڈل اور معروف رئیلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شہناز کور گل کے معروف ڈائیلاگ پر بنائے جانے والے گانے کو یوٹیوب پر چند ہی روز میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

شہناز کور گل نے بگ باس 13 میں آ کر بہت شہرت حاصل کی اور اب بھی سوشل میڈیا پر ان کے شو کے پرانے کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں شہناز کور گل کی بگ باس 13 کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہتی ہیں کہ 'کیا کروں؟ میں مر جاؤں؟ میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟ تمہاری فیلنگز تمہاری، توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا۔

شہناز گل کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی یوٹیوبر نے اس ڈائیلاگ پر ایک ریپ تیار کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبول ہو گیا۔

بھارتی یوٹیوبر یشراج کی جانب سے تیار کیے جانے والے اس ریپ کو یوٹیوب پر ایک ہی ہفتے میں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ریپ پر متعدد سوشل میڈیا صارفین سمیت بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی ٹک ٹاک بنایا ہے۔ 

روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہناز گِل اور ریپ بنانے والے یشراج کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید خبریں :