Time 21 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حنا الطاف نے اپنی سب سے بڑی کامیابی بتادی

فائل:فوٹو

ادکارہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت میں ان کا اپنے والد سےبہت اختلاف رہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران حنا الطاف نے اپنے والد کے ذکر پر افسردہ لہجے میں کہا کہ ’میرے والد کی سرجری کے بعد میں نے جب یہ الفاظ خود سنے کہ وہ کسی کو بتارہے تھے کہ میری سرجری کا سارا خرچہ حنا نے اٹھایا ہے‘۔

حنا کے مطابق والد کا کہنا تھا کہ ’میرے دو بیٹے اور بھی ہیں لیکن حنا میرا تیسرا بیٹا ہے ’یہ میرا کندھا ہے میرا سب سے مضبوط کندھا‘۔

حنا الطاف نے کہا کہ ’یہی جملے میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لیے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے جب وہ فولادی طریقے سے اپنے والد کے پیچھے کھڑی ہوجائے، ایک ایسے وقت جب وہ کندھے کمزور پڑجائیں تو آپ کو ہونا چاہیے کہ نہیں میں ہی ہوں یہاں‘۔

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کا جو ایک جملہ تھا کہ حنا میری بیٹی نہیں میرا بیٹا ہے اس چیز نے مجھے اندر سے مضبوط بنادیا، یہی جملہ میرے لیے بس سب کچھ ہے‘۔

مزید خبریں :