کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے والے بالی وڈ اسٹارز

فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارتی کسانوں کو خوف ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

کئی دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کے حق میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں کے علاوہ متعدد بالی وڈ اسٹارز بھی آواز اٹھا چکے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان بھارتی ستاروں کے بارے میں  ہی بتانے والے ہیں جنہوں نے کسانوں کے احتجاج میں ان کا ساتھ دے کر اپنی آواز بلند کی۔  

1۔ سوارا بھاسکر

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارتی فلم انڈسٹری اور پنجاب کے مقامی اداکاروں کی طرح گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔

2۔ پریانکا چوپڑا

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے نہیں کتراتیں اور انہوں نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بھی ٹوئٹ کیا تھا۔   

3۔ سونم کپور

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے بھی کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج میں ان کی حمایت کی تھی۔

4۔ تاپسی پنو

فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی تھی۔

5۔ رتیش دیشمک

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار رتیش دیشمک نے عوام کو یاد دلایا تھا کہ جو خوراک آپ روزانہ کھاتے ہیں وہ صرف ان کسانوں کی بدولت ہی ممکن ہے، انہوں نے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید خبریں :