Time 21 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

’کشمیر فائلز‘ کی شوٹنگ کے دوران متھن چکرورتی طبیعت خراب ہونے پر گر پڑے

متھن کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کے باعث بگڑی تھی اور وہ کام نہیں کر پا رہے تھے — فوٹو: فائل

بالی وڈ کے اداکار متھن چکرورتی فلم ’دی کشمیر فائلز‘کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر توازن کھوبیٹھے اور گر پڑے۔

70 سالہ اداکار فلم ’کشمیر فائلز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی شوٹنگ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ہل اسٹیشن مسوری میں جاری ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلم کی شوٹنگ کے دوران متھن کی طبعیت خراب ہوگئی اور وہ چکرا کر گر پڑے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متھن کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کے باعث بگڑی تھی اور وہ کام نہیں کر پا رہے تھے جس کے باعث شوٹنگ روک دی گئی تھی تاہم بریک لینے کے بعد انہوں نے شوٹنگ مکمل کی۔

مزید خبریں :