22 دسمبر ، 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
مایوں اور ڈھولکی کے بعد گزشتہ روز نیمل کی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں نیمل نے خوبصورت لال رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں نیمل خاور کو بہن کے ہمراہ خوبصورت لال اور ہلکے سبز رنگ کے لہنگے میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بہن کی شادی پر نیمل ہر تقریب میں اپنائے دلکش انداز اور خوبصورت ملبوسات سے مداحوں کو مبہوت کرتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد پسند کیا گیا ۔
اس سے قبل نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فضا خاور کی مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔