Geo News
Geo News

Time 22 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اسرا بیلگیچ کی گلوکاری پر سب حیران

فائل:فوٹو

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسرا بیلگیچ نے اداکاری کے بعد اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاکر گلوکاری کے ذریعے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ترکش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ویڈیو میں اسرا بیلگیج اور ریمو ٹی وی سیریز کے معاون اداکار مرات یلدرم کو چہل قدمی کے دوران گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اسرا بیلگیچ کی آواز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہے اور یہ ویڈیو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔