ہیک شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہونے پر ارمیلا پولیس کی مشکور

 اُرمیلا ماٹونڈکر نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہوں،فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاست دان اُرمیلا ماٹونڈکر کا ہیک شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا۔

گذشتہ روز ہی ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے بالی وڈ اداکارہ اور 'شیو سینا' کی رہنما ارمیلا ماٹونڈکرکے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم شخص کے خلاف درج کی تھی۔

شکایت درج ہونے کے بعد آج ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے جس پر انہوں نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہیں تاہم میری کچھ پوسٹس  غائب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام کا بھ شکریہ ادا کیا ہے۔

 ارمیلا نے خواتین کو پیغام دیا ہےکہ وہ سائبرکرائم سیل کو ہلکا مت لیں اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی شکایات کے لیے ضرور رابطہ کریں۔

مزید خبریں :