کھیل
Time 22 دسمبر ، 2020

بھارتی کرکٹر نے معروف یوٹیوبر کوریوگرافر سے شادی کرلی

دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ا ن کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں— فوٹو: بھارتی میڈیا 

انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر یوزیندرا چاہل نے یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی کوریوگرافر دھنا شری ورما سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور آج دونوں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

شادی کی تقریب بھارتی شہر گرو گرام میں روایتی انداز میں ہوئی جس میں کوریوگرافر دھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔

شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد شریک تھے۔

یوزیندرا چاہل بھارت کی جانب سے 54 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹیز انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔

دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ا ن کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :