Time 23 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

آئمہ بیگ اور عبداللہ صدیقی کا انگریزی گانا 'بی مائی سیلف' کا ٹیزر جاری

فوٹو: انسٹاگرام/ آئمہ بیگ

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اور عبداللہ صدیقی کا انگریزی گانا 'بی مائی سیلف' کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانا ریلیز ہونے کے بعد میں آپ سب سے اپنا تجربہ شیئر کروں گی کہ ہم نے اس گانے کے بول کیسے لکھے اور اس کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اسے کیسے شوٹ کیا۔

آئمہ بیگ کے اس انگریزی گانے کو ان کے قریبی دوست شہباز شگری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔  

خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے جون میں ہسپانوی ٹائٹل 'تے کیرو' کے ساتھ گانا ریلیزکیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :