23 دسمبر ، 2020
بھارتی ٹی وی کی اداکارہ ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی تھی۔
اداکارہ ڈونل بشت ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ صحافت سے ماڈلنگ اور پھر اداکاری میں قدم رکھا ہے۔
اداکارہ کو ڈرامہ سیریل’ اک دیوانہ تھا‘ اور’ روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اورمشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے جس کا خود انٹرویو میں بتایا ہے۔
انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ روزانہ 6 ، 6 آڈیشن دیتی تھی لیکن کسی کردار کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی پیشکش کی جس پر میں نے انکار کیا اور فوری طور پر اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی۔