Time 23 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

کروڑوں کمانے والے شاہ رخ اور ستیش شاہ نے ’گوری خان‘ سے کیا بات چھپائی؟

شاہ رخ خان کا فلم پروڈکشن ہاؤس ان کی اہلیہ گوری خان چلاتی ہیں— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی اہلیہ گوری خان سے باتیں چھپانے لگے۔

شاہ رخ خان نے فلم پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ ان کا پروڈکشن ہاؤس ان کی اہلیہ گوری خان چلاتی ہیں۔

حال ہی میں انکشاف ہوا کہ کنگ خان بھی عام مردوں کی طرح اپنی اہلیہ سے سب چھپاتے ہیں جبکہ یہ انکشاف لیجنڈری اداکار ستیش شاہ نے کیا۔ 

اداکار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ 2003 میں آئی فلم ’چلتے چلتے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور اس فلم کا معاوضہ کچھ زیادہ موصول ہوا ۔

 انہوں نے بتایا کہ پیسے زیادہ ملنے پر شاہ رخ کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں ستیش بھائی لیکن گوری نہیں پتا چلنا چاہیے۔

خیال رہے کہ 2003 میں آئی فلم ’چلتے چلتے‘ میں شاہ رخ خان او ر رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایتکاری عزیز مرزا نے کی اور فلم پروڈیوس شاہ رخ اور جوہی چاؤلہ کی مشرکہ پروڈکشن ہاؤس ڈریمز ان لمٹیڈ نے کی جو بعد میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں تبدیل ہوا۔ 

مزید خبریں :