کینسر سے جنگ جیتنے والے بالی وڈ اداکار

فائل:فوٹو

کینسر ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس کے سبب دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تاہم آج کے دور میں سائنسی ترقی کی بدولت کینسر موذی مرض نہیں ہے اور اس کا علاج بھی ممکن ہے۔

اس جان لیوا مرض سے مقابلہ کرکے زندگی کی طرف لوٹ آنے والوں میں بالی وڈ کے کئی اداکار شامل ہیں۔

آئیے آج بات کرتے ہیں کچھ ان اداکاروں سے متعلق جنہوں نے کینسر کو شکست دی۔

سنجے دت

فائل:فوٹو

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے رواں برس جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیتنے اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ اپنی بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کام سے بریک لے رہے ہیں۔

سونالی باندرے

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی نامور اداکارہ سونالی باندرے بھی کینسر سے جنگ جیتنے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔

سونالی باندرے 2018 میں موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوئی تھیں تاہم انھوں نے ہمت نہ ہاری اور بیماری کے دوران بھی اپنے جذبات کو بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہیں۔

سونالی باندرے کا علاج نیویارک میں ہوا جس کے بعد وہ اُسی سال دسمبر میں مکمل صحت یاب ہو کر بھارت واپس آگئی۔

منیشا کوئرالہ

فائل:فوٹو

نامور بالی وڈ اداکار منیشا کوئرالا ’اوورنیا‘ نامی کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔
اداکارہ کو 42 سال کی عمر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، کئی تھیراپیز اور کافی علاج کے بعد 2015 میں وہ کینسر سے جنگ جیتنے میں کامیاب رہیں، کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے کے بعد منیشا ’ڈیئر مایا، لسٹ اسٹوریز، سنجو، پرستھانم‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔

لیزا رے

فوٹو: فائل

فلم ’قصور‘ سے مقبول ہونے والی بھارتی اداکارہ لیزا رے کو 2009 میں ایک طرح کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے ایک سال بعد 2010 میں لیزا رے کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایک ویب سیریز ’فار مور شاٹس پلیز ‘ میں بھی لیزا رے گلیمرس انداز میں نظر آچکی ہیں۔

راکیش روشن

فائل:فوٹو

2018 میں کینسر میں مبتلا ہونے والے نامور اداکار و ہدایت کار راکیش روشن بھی موذی مرض کو مات دینے والی بالی وڈ شخصیات میں شامل ہیں۔

راکیش روشن نے بڑی ہمت کے ساتھ کینسر سے جنگ لڑی اور 2019 میں کیمیوتھیراپی کرائی اور مرض کو شکست دیدی۔

اس دوران ان کے صاحبزادے اور اداکار ریتک روشن بھی اپنے والد راکیش روشن کی کئی تصاویر شیئر کرتے رہے جس میں صاف نظر آتا ہے کہ راکیش اب فٹنس کی جانب رواں دواں ہیں۔

مزید خبریں :