شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نیویارک میں کیا کررہی ہیں ؟

سہانا خان انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں،فوٹو: سہانا انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان  طویل وقفے کے بعد دوبارہ نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی میں زیر تعلیم سہانا خان نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال کا زیادہ تر وقت ممبئی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی گزارا۔

حال ہی میں سہانا خان نے نیویارک میں اپنی یونیورسٹی کی لائبریری کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے،تصویر میں لائبریری خالی اور ویران نظر آرہی ہے، سہانا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ جگہ بہت پیاری تھی۔

خیال رہے کہ سہانا خان انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جب کہ صارفین بھی ان کی تصاویر پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :