عاصم اظہر کا پب جی کا آفیشل ترانہ نوجوانوں کو بھا گیا

—اسکرین گریب

گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا آن لائن گیم پب جی کا آفیشل ترانہ 'کھیلتا جا' ریلیز کیا گیا جو نوجوانوں کو بھا گیا۔

گانے کی ریلیز کے حوالے سے پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پاکستان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

پب جی پاکستان کے مطابق 'کھیلتا جا' خاص طور پر پاکستان میں موجود اس گیم کے مداحوں کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس گانے کو آن لائن گیم کے شوقین نوجوانوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

آن لائن گیم پب جی کے آفیشل ترانے 'کھیلتا جا' کی ویڈیو میں گلوکار عاصم اظہر کے علاوہ یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور ماڈل عبیر رضوی بھی نظر آئی ہیں۔

گانے کے لیرکس اور موسیقی گلوکار عاصم اظہر نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی ریپ لیرکس رامس علی نے لکھی ہے۔

'کھیلتا جا' گانے کا دورانیہ 4 منٹ 37 سیکنڈز ہے جسے یوٹیوب پر اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 609 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :