Geo News
Geo News

Time 25 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

فلم کی شوٹنگ پر گئے بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

اداکار انیل فلم کی شوٹنگ کیلئے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے— فوٹو:فائل

بھارتی مقامی فلم انڈسٹری ملیالم کے اداکار انیل نیڈومنگڈ کیرالہ کے ملنکارا ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

اداکار انیل فلم کی شوٹنگ کیلئے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

اداکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔