’آج نیوٹن کی روح واقعی مرگئی ہوگی‘، ورون دھون کی نئی فلم پر میمز بننے لگے

ورون دھون اور سارہ علی خان کی فلم ’قلی نمبر1‘ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی ہے— فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کی نئی فلم ’قلی نمبر 1‘ پر میمز بننے لگے ہیں۔

ورون دھون اور سارہ علی خان کی فلم ’قلی نمبر1‘ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی ہے اور فلم کے ریمیک کو فلم بینوں کو زیادہ پسند نہیں آیا۔

فلم کے بعض مناظر مداحوں کو نہیں بھاسکے ہیں اور ان پر طنز و مزاح شروع ہوگیا ہے۔

فلم کے ایک منظر جس میں ورون چلتی ٹرین کی چھت سے کود کر پٹڑیوں میں پڑے بچے کی جان بچاتے ہیں اور یہ منظر حیقیقت سے کہیں بالکل دور ہے۔ 

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنانا شروع کردیے ہیں۔ 

ایک صارف نے ورون کی فلم کے یہ مناظر لگاتے ہوئے لکھا کہ نیوٹن کی روح آج واقعی مرگئی ہوگی۔ 

 ایک اور نے لکھا کہ یہ ’رجنی کانت انسٹیٹیوٹ آف سائنس این ٹیکنالوجی‘ میں داخلے کا امتحان ہے۔

خیال رہے کہ  فلم ’قلی نمبر1‘ 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں گووندا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اب فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے ریمیک بنایا ہے اور بیٹے کو مرکزی کردار میں لیا ہے۔

مزید خبریں :