دنیا
Time 26 دسمبر ، 2020

کرسمس پر ملکہ الزبتھ کی مزاحیہ ویڈیو نشر کرنے پر چینل تنقید کی زد میں

برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی مزاحیہ ویڈیو نشر کردی۔

سیاستدانوں اور عوام نے چینل پر کڑی تنقید کی اور  لوگوں نے ویڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

چار منٹ کی وڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔

برطانوی سیاستدان Nigel Farage نے بھی ملکہ کی مزاحیہ وڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :