Time 28 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت رئیلٹی شو میں کیوں رو پڑیں؟

فائل فوٹو

راکھی ساونت  بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں راہول مہاجن کی تنقید پر رو پڑیں جس پر اداکارہ کے شوہر طیش میں آگئے۔

راہول  مہاجن نے بگ باس کی حالیہ قسط میں راکھی ساونت پر طعنہ کستے ہوئے انہیں چھوٹی ذہنیت کی مالک شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ راکھی کے مداح بھی ان ہی کی طرح ہیں۔

راہول مہاجن کے تبصرے پر راکھی نے رونا شروع کردیا۔

راہول مہاجن کے راکھی پر تبصرے کے بعداداکارہ کے شوہر رتیش نے ایک انٹرویو میں کہا کہ راہول کے برعکس راکھی نے اپنا مقام اپنی محنت اور جدوجہد سے حاصل کیا ہے جب کہ راہول اپنے نسب سے جانا جاتا ہے، وہ مرحوم بی جے پی رہنما پرامود مہاجن کا بیٹا اور بی جے پی کے ایم پی پونم مہاجن کا بھائی ہے۔

فوٹو:بشکریہ ہندوستان ٹائمز

رتیش کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں راکھی کا کوئی گاڈ فادر موجود نہیں، نہ ہی راکھی تعلیم یافتہ ہے اس کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور کوششوں سے بالی وڈ انڈسٹری میں ایک مقام حاصل کیا وہ ایک سیلف میڈ شخصیت ہے۔

راکھی ساونت کے شوہر نے کہا کہ  راہول خود کیا ہے ؟ اگر آپ راہول کی زندگی سے اس کے والد اور بھائی کا نام نکال دیں تو راہول کو کوئی نہیں جانتا۔

رتیش کا کہنا تھا کہ اگر بگ باس ایک گیم شو نہ ہوتا وہ راہول کی زبان کاٹ دیتے۔

مزید خبریں :