28 دسمبر ، 2020
پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے میں توسیع کردی۔
اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو تجارت ٹرانزٹ اورٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 8 واں اجلاس ہورہا ہے جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق معاملات حل کرلیے جائیں گے، جنوری کے اختتام تک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ مکمل کرلیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف دوطرفہ پاک افغان تجارت پر بات ہورہی ہے، تین روزہ مذاکرات میں بھارتی اشیاء کی ترسیل پرغور نہیں کیا جائے گا۔
افغان وزیرتجارت کا کہناہےکہ افغانستان پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی دینا چاہتا ہے۔