مرحوم بالی وڈ اداکار عرفان خان کی آخری فلم کب ریلیز ہوگی؟ اعلان ہوگیا

عرفان خان رواں سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے لیکن آج بھی وہ اپنی اداکاری کے باعث فلم بینوں اور مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار عرفان خان کی آخری فلم ’دی سونگ آف اسکورپینز‘ کی نمائش کا اعلان کردیا گیا۔

عرفان خان کا شمار بالی وڈ کے ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا۔ 

عرفان خان رواں سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے لیکن آج بھی وہ اپنی اداکاری کے باعث فلم بینوں اور مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مرحوم اداکار کی آخری فلم ’دی سونگ آف اسکورپینز‘ اگلے برس ریلیز کی جائے گی اور اس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم 2017 میں لوکارنو فلم فیسٹول میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم اب اس کی بڑے پردے پر نمائش کی جائے گی۔

مزید خبریں :