28 دسمبر ، 2020
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے تک بڑھا دیا۔
بالی وڈ میں بڑے بڑے اداکار اپنے پروڈکشن ہاؤسز کے بینر تلے فلمیں بنا رہے ہیں جبکہ دیگر فلموں میں کام کا دگنا معاوضہ لے رہے ہیں۔
اداکار اکشے کمار کا شمار بھی بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
اکشے کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران فلموں میں کام کا معاوضہ دگنا کر دیا ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنا معاوضہ 98 کروڑ بھارتی روپے سے بڑھا کر108 کروڑ بھارتی روپے کیا ہے تاہم انہوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم کا معاوضہ 117 کروڑ بھارتی روپے وصول کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اکشے نے 2022 میں فلموں میں کام کا معاوضہ اس سے بھی دگنا کرتے ہوئے 135 کروڑ بھارتی روپے کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار کو ان کے دوست پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم میں کاسٹ کیا ہے اور اداکار نے انہیں معاوضے میں 20 فیصد رعایت دی ہے۔
خیال رہے کہ اکشے کمار سال میں کم از کم 3 سے 4 فلمیں کرتے ہیں اور تقریباً سب ہی باکس آفس پر کمائی کرلیتی ہیں۔