Geo News
Geo News

Time 28 دسمبر ، 2020
پاکستان

طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ججوں کی ایک سال کیلئے بطور ایڈيشنل جج تعیناتی کی گئی ہے۔