29 دسمبر ، 2020
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں نامعلوم ملزمان باڑے سے 9 بچھڑے چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں مویشی چھیننے کی واردات ہوئی اور 4 ملزمان ایک پلاٹ سے 9 بچھڑے چھین کر لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان اپنے ہمراہ منی ٹرک لائے تھے جس میں وہ 9 بچھڑے لاد کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پلاٹ میں 19 جانور موجود تھے جب کہ چھینے گئے بچھڑوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔