کھیل
Time 29 دسمبر ، 2020

ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی مایوس کن شروعات

ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا اور ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے مایوس کن شروعات کی۔

373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 100 سے پہلے ہی گرگئیں۔

کریز پر آتے ہی اوپنر عابد علی اور شان مسعود صفر جب کہ حارث سہیل 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

مزید خبریں :