نامور بھارتی اداکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے: اداکار رام چرن کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل 

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار چرن جیوی کے بیٹے اور اداکار رام چرن نے خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

اداکار نے پوسٹ میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے اور کورونا کی علامات بھی نہیں ہیں۔

رام چرن نے اپیل کہ گزشتہ دنوں ان سے رابطے میں رہنے والے افراد بھی ٹیسٹ کرالیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کئی اداکار اور اداکارائیں کورونا کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :