Geo News
Geo News

Time 30 دسمبر ، 2020
پاکستان

کراچی: سابق بہنوئی کا خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

کراچی: محمود آباد میں سابق بہنوئی نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ  وہ 4 دنوں سے تھانے کا چکر لگا رہی ہیں لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔ 

خاتون کے مطابق شوہر سے علیحدہ ہونے پر بہن کو گھر رکھا تھا جس پر سابق بہنوئی نے مکے اور لاتیں ماریں، کپڑے پھاڑدیے جبکہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے۔