30 دسمبر ، 2020
پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں پر موجود ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثیم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں خوب پسند کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔‘
10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔