سنجے دت کا فلم سے مشکل ایکشن اسٹنٹس کو آسان کرنے سے صاف انکار

فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سجنے دت نے حال ہی میں کینسر کو شکست دی ہے اور انہوں نے دوبارہ سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

اداکار سنجے دت مہلک بیماری کو شکست دیکر سیدھے اپنی فلم کے جی ایف 2 کی شوٹنگ کے لیے بنگلورو پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر پرشناتھ نیل، پروڈیوسر وجے کرگندور اور فلم کے مرکزی کردار اداکار یش سمیت دیگر کاسٹ کی تجویز تھی کہ سنجے دت کے ایکشن اسٹنٹس کو تبدیل کر کے آسان کر دیا جائے لیکن اداکار نے صاف انکار کر دیا۔

سجنے دت کا کہنا تھا کہ میرے ایکشن اسٹنٹس آسان کر کے میری بے عزتی نہ کی جائے کہ میں ایکشن سین نہیں کر سکتا، میں تمام سین ایسے ہی کروں گا جیسے کہ لکھے گئے ہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور کوئی چیٹنگ بھی نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سارے ایکشن سین خود شوٹ کروائے، حتیٰ کہ انتہائی خطرناک سین جو سنجے دت نے پہلے مسترد کر دیا تھا وہ بھی بہت ہی مہارت کے ساتھ شوٹ کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نوین کمار گوڈا (یش) کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ سنجے دت نے جہاں لڑائی کرنی ہے وہاں سے مٹی ہٹا دی جائے اور جگہ کو اچھی طرح سے سینیٹائز بھی کیا جائے لیکن سنجے دت نے یہ تجویز بھی یکسر مسترد کر دی۔

سنجو بابا کا کہنا تھا کہ اگر مٹی صاف کر دی گئی تو بڑی اسکرین پر میرے سین کیسے لگیں گے، ناظرین بہت چالاک ہیں، وہ ٹیمپرنگ کو سمجھ سکتے ہیں۔

کے جی ایف 2 کی ٹیم سنجے دت کی باتوں سے بہت متاثر ہوئی اور اداکار یش نے سنجے دت کو حقیقی فائٹر اور ہیرو قرار دیا۔

خیال رہے کہ کے جی ایف ٹو، 2018 میں بننے والی فلم ایکشن تھرل فلم کے جی ایف ون کا سیکوئل ہے۔

مزید خبریں :