توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس، وزیراعظم کا شعبے کی اصلاحات پراطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل سستی بجلی کی فراہمی ترجیحات میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں میں وفاقی وزراء عمر ایوب، خسرو بختیار، عبدالحفیظ شیخ، معاونینِ خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر، وقار مسعود اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں بجلی کی پیداوار، ترسیل کی بہتری اور انرجی مکس ماحول دوست بنانے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سستی بجلی بنانے کے مجوزہ منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور بجلی کے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گزشتہ حکومتوں کے معاہدوں اوران کے معیشت اورعام آدمی پرمنفی اثرات سے آگاہ کیا گیا جبکہ کورونا وبا کے باوجود صنعت اورعام آدمی کے ریلیف کیلئے اقدامات بتائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا اور  گھریلو صارفین کے ریلیف، صنعتوں کو بلاتعطل سستی بجلی کی فراہمی ترجیحات میں رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اصلاحات کو دیرپا اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھنے پر زور دیا۔

مزید خبریں :