30 دسمبر ، 2020
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےکرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنےکے واقعےکا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہےکہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، واقعے میں ملوث عناصرکو جلد انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔
ان کاکہنا ہےکہ اقلیتوں کے جان ومال اورعبادت گاہوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔