Time 01 جنوری ، 2021
کاروبار

ایف بی آر نے نئی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

 ایف بی آر میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا سیل قائم کردیا گیا ، نئے مینو فیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

نئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔