پاکستان
Time 01 جنوری ، 2021

پاکستانی ائیرپورٹس پر اب پاسپورٹ دکھانا پڑے گا ناہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی

فوٹو: فائل

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔  

ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو بورڈنگ پاس کی لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا بلکہ وہ خود ای گیٹ کے ذریعے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔

دوسری جانب سال نو کے آغاز پر پاکستانی ویزا مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

مزید خبریں :