01 جنوری ، 2021
سال نو کے آغاز پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم اب دیپیکا نے اپنے چاہنے والوں کی اس تشویش کو ختم کر دیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر قبل آڈیو ڈائری شیئر کی گئی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے ’’میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
شیئر کی گئی آڈیو ڈائری میں دیپیکا کا کہنا تھا کہ 2020 جب ہر ایک کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال کا وقت تھا میرے لیے شکر گزاری کا وقت بھی تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ 2021 ہر ایک کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون لے کر آئے گا۔